شہریوں نے چھریوں،سیخوں اور انگیٹھیوں کی خریداری مکمل کرلی

July 21, 2021

پشاور(جنگ نیوز)عید کے موقع پر شہریوں نے چھریوں،سیخوں اورانگیٹھیوں کی خریداری مکمل کرلی جبکہ گوشت کو دیر تک محفوظ رکھنے کیلئے فریج اور ڈیپ فریزر کی بڑے پیمانے پر خریداری بھی کی گئی۔گزشتہ روز بھی پشاور کے قصہ خوانی بازار،خیبر بازار،صدر اور ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں فریج اور ڈیپ فریز کی دکانوںسے شہری خریدار ی کرتے رہے ۔ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کا گوشت کاٹنے اور بعد ازاں مختلف قسم کے پکوان کی تیاری کیلئے چھریوں ،سیخوں اور انگیٹھیوں کی فروخت میں تیزی آئی اور ریتی بازار سمیت سبزی منڈی،موچی لڑہ اور دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں شہریوں نے مذکورہ اشیاء خریدیں۔ جبکہ ساتھ ہی گوشت کو زیادہ تر تک محفوظ رکھنے کیلئے فریج اور ڈیپ فریزرز کی خریداری میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور قصہ خوانی،خیبر بازار اور صدر سمیت دیگر علاقوں سے شہریوں نے بڑے پیمانے پر خریداری کی ۔