خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں ، فلش فلڈ سے 13 افراد جاں بحق

July 21, 2021


خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث 13 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے جبکہ بارشوں سے 10 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے جبکہ 10 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم نے بھی ضلعی انتظامیہ کو امدادی کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔