کشمیر میں لیگی امیدوار ہم سے رابطہ کررہے ہیں، شہباز گِل

July 22, 2021

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے آزاد کشمیر انتخابات میں ن لیگی امیدواروں سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

ایک بیان شہباز گل کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کے 12 میں سے 2 امیدوار پی ٹی آئی سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم کل تراڑ کھل اور کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔