ویکسین کی دو خوراکوں کے بعد بوسٹر شاٹ لگوایا جائے، برطانوی سائنسدان

July 23, 2021

برطانوی سائنسدانوں نے کورونا ویکسین کی دو خوراکوں کے بعد بوسٹر شاٹ لگوانے کی تجویز کی حمایت کردی۔

برطانوی سائنسدانوں کی حمایت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک تحقیق کے مطابق انسانی جسم میں اینٹی باڈیز کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کے بعد کافی حد تک ختم ہوجاتی ہیں۔

ویکسی نیشن کے بعد اینٹی باڈیز کم ہونے کی توقع ہوتی ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ ہے۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اینٹی باڈیز میں کمی برقرار رہی تو ویکسین کی تاثیر کم ہوسکتی ہے۔