مظفرآباد: ڈی آر او نے PTI کے 4 امیدواروں کو طلب کرلیا

July 23, 2021


وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی پابندی کے باوجود جلسے میں شرکت اور تقریر پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) مظفرآباد نے تحریک انصاف کے 4 امیدواروں کو آج 3 بجے طلب کرلیا۔

ڈی آر او کی جانب سے چاروں امیدواروں کو طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عدم حاضری کی صورت میں یکطرفہ کارروائی ہو گی جو نااہلی پر ختم ہو گی۔

دوسری جانب الیکشن کنٹرول روم نے 25 جولائی کو آزاد کشمیر میں انتخابات کے موقع پر مظفرآباد ڈویژن کے 168 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین اور 300پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا ہے۔