شہباز شریف کی عورتوں سے نفرت اور مردانہ برتری کے منفی رویے کی مذمت

July 23, 2021

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عورتوں سے نفرت اور مردانہ برتری کے منفی رویے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ منفی رویوں سے خواتین کے خلاف حالیہ واقعات کو شہ ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بیٹی نور کے بہیمانہ قتل پر غلط اطلاعات پھیلائی گئیں، ان گمراہ کن اطلاعات کو دیکھ کر دلی صدمہ اور دکھ ہوا۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ انتہائی سفاکی سے ایک جوان بچی کی زندگی چھین لی گئی، حکمران تمام متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف فراہم کریں۔