رانا لیاقت کے بہنوئی کا قتل، لیگی ایم پی اے کیخلاف مقدمہ

July 23, 2021

سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا لیاقت کے بہنوئی کے قتل کے معاملے میں رانا لیاقت، ان کے دامات اور بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ایم پی اے رانا لیاقت کی بہن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق رانا شفیق کو گزشتہ روز فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ رانا لیاقت اس وقت جرمنی میں ہیں جبکہ ان کا داماد اور بھائی عبوری ضمانت پر ہیں۔

بہن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھائیوں کا میرے شوہر کے ساتھ رقم کا تنازع چل رہا تھا۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ میرے شوہر کو میرے بھائیوں نے قتل کروایا ہے۔