ملک میں کورونا اموات کی شرح 10 لاکھ میں 102 ہے: اسد عمر

July 24, 2021


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمارےخطےکےمختلف ممالک میں 10 لاکھ میں سےکوروناسےاموات کی شرح پاکستان میں سب سے کم ہے۔

سربراہ این سی او سی اسد عمرکا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح 10 لاکھ افراد میں 102 ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے جاری کیئے گئے بیان میں خطے کے مختلف ممالک میں 10 لاکھ افراد میں کورونا سے اموات کی شرح کا موازنہ پیش کیا ہے۔

اسد عمر نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں 10 لاکھ میں سے 1 ہزار 37، نیپال میں 326، بھارت میں 301، سری لنکا میں 186 اموات ہوئیں۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ افغانستان میں 10 لاکھ میں سے 160، بنگلا دیش میں 113 اور پاکستان میں 102 اموات ہوئیں۔

سربراہ این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ بر وقت فیصلوں، محنت، لوگوں کے تعاون اور اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے یہ ممکن ہوا۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا ہے کہ خطرہ ختم نہیں ہوا ہے، ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔