مریم نواز کیخلاف علی امین گنڈاپور نے شرمناک زبان استعمال کی، شہباز شریف

July 24, 2021

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کے سخت الفاظ پر مبنی بیان پر ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مریم نواز کے خلاف علی امین گنڈاپور نے شرمناک زبان استعمال کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے الفاظ عورتوں سے نفرت کی عکاس ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایسی ذہنیت رکھنے والے 22 کروڑ افراد کے ملک پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز کی ذاتیات پر تنقید کی تھی۔