کراچی: گلشن میں لڑکی کی ہلاکت، مقدمہ درج

July 24, 2021

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال کے بلاک 6 میں گولی لگنے سے لڑکی کی موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا، واقعہ قتل ہے یا خودکشی، پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں عزیز بھٹی تھانے میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، اہلِ خانہ نے پہلے کہا کہ لڑکی کو نا معلوم سمت سے آنے والی گولی لگی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے اہلِ خانہ نے بعد میں بیان بدل دیا اور کہا کہ لڑکی نے خود کشی کی ہے، واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔