تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں اسکردو ایئرپورٹ پر 6 شیڈول پروازوں کی لینڈنگ

July 24, 2021

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں اسکردو ایئرپورٹ پر 6 شیڈول پروازوں کی لینڈنگ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آج 2 پروازیں کراچی، ایک لاہور، ایک اسلام آباد، ایکسیالکوٹ اور ایک فیصل آباد سے اسکردو ایئرپورٹ پہنچیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اسکردو ایئرپورٹ پر ہفتے میں 3 پروازیں آتی تھیں جبکہ گرمیوں میں ہفتہ وار 6 پروازیں آتی تھیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اسکردو ایئرپورٹ کی توسیع کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے اور رواں سال اسکردو سے انٹرنیشنل پروازیں بھی شروع کردی جائیں گی۔