ایاز لطیف پلیجو کی حیدر آباد ٹرانسفارمر واقعے کے ورثا سے ملاقات

July 24, 2021


سربراہ قومی عوامی تحریک (کیو اے ٹی) کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے حیدر آباد ٹرانسفارمر واقعے کے ورثا سے ملاقات کی ہے۔

کیو اے ٹی سربراہ نے لطیف آباد، حیدر آباد میں ٹرانسفارمر سے جل کر جاں بحق افراد کے ورثا سے ملاقات کی۔

انہوں نے اموات کا ذمے دار واپڈا، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو قرار دیا ہے۔

ایاز لطیف پلیجو نے مطالبہ کیا کہ قتل کے ذمےدار افسران پر مقدمہ درج کيا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اردو بولنے والوں کو انصاف دلوانے کے لیے وہ لڑیں گے۔