خیرپور: چوروں نے تھانے کے بورڈ کو بھی نہ چھوڑا

July 24, 2021

خیرپور میں چوروں نے پولیس تھانے کا بورڈ بھی نہیں چھوڑا ہے۔

پولیس تھانے کا بورڈ چوروں کی طرف سے اٹھاکر لے جانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان ٹنڈو مستی تھانے کا بورڈ اٹھا کر لے جارہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق تھانے کا بورڈ لے جانے والے منشیات کے عادی افراد ہیں، جنہیں جلد ہی گرفتار کرلیں گے۔