انجلینا جولی نے عدالتی جنگ میں بریڈ پٹ کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرلی

July 25, 2021

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)انجلینا جولی نےعدالتی جنگ میں سابق شوہرکوہرا دیا،عالمی شہرت یافتہ ہولی وڈ اداکارہ اوراقوام متحدہ کی خصوصی سفیرانجلینا جولی نے اپنےسابق شوہربریڈپٹ کےخلاف عدالتی جنگ میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کےمطابق انجلینا نےبریڈپٹ کےوکلاء کی عدالتی کارروائی کا فیصلہ سنانےوالےجج سےکاروباری تعلقات ہونےکی وجہ سےجج کوہٹانےکا مطالبہ کیا تھا۔ رپورٹس کےمطابق اداکارہ کے مطالبےپرکیلیفورنیا اپیلزکورٹ نےجج جان ڈبلیواوڈرکرکوبریڈ کےوکلاء کےساتھ کاروباری تعلقات ہونےپرنااہل قراردے دیا ہے۔اپیلز کورٹ نےبچوں کی تحویل سےمتعلق ہونےوالی گزشتہ عدالتی کارروائی میں انجلینا کےمطالبےکےباوجود بھی سابقہ جوڑے کےبچوں کو گواہی دینےکی اجازت نہ دینےکےفیصلےپربھی ناپسندیدگی کا اظہارکیا۔ کورٹ نےفیصلہ سنایا ہےکہ ’ بریڈ پٹ کےوکلاء کےساتھ اپنے کاروباری تعلقات کےبارے میں انکشافات سامنےآنےپریہ فیصلہ کیا گیا ہےکہ جج اوڈکرک نےاخلاقیات کی خلاف ورزی کی ہے،ایک معقول فرد جوتمام حقائق سےواقف ہو،وہ معقول طورپرجج کی غیرجانبداری کی صلاحیت کےبارے میں شک پیدا کرنےکا سبب بن سکتا ہے۔‘کورٹ نےفیصلہ سناتےہوئےکہا کہ ’جج کی نااہلی ضروری ہے۔‘ خیال رہےاداکاربریڈ پٹ اوراداکارہ انجلینا جولی جنہوں نے 2016 میں 12 سالہ خوشگوارشادی کوختم کرکےایک دوسرے سےاپنی راہیں جدا کرلیں تھیں اوروہ کئی سالوں سےاپنے 6 بچوں کی تحویل کےمسئلےکوحل کرنےکےلیےعدالتی کارروائی کا سامنا کررہےہیں۔