اقرا عزیز بیٹے کی پیدائش کے بعد بہن سے ملنے کیلئے بیتاب

July 25, 2021

کراچی (این این آئی) ننھے سے کبیر حسین کی والدہ بننے والی خوبرو اداکارہ اقراء عزیز بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنی بہن سے ملنے کیلئے بیتاب ہیں۔ یاسر حسین کی پوسٹ پر جہاں شوبز ستاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اْنہیں بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں اقرا عزیز کی بہن اپنے بھانجے سے ملنے کیلئے بیتاب ہیں۔اقرا عزیز کی بہن نے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ سے مخاطب ہوتے ہوئے اْنہیں ʼملکہʼ قرار دیا۔اْنہوں نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ʼمیں جلد آپ سے ملاقات کروں گیʼ۔بہن کی محبت دیکھ کر اقرا عزیز بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، اداکارہ نے کمنٹ میں لکھا کہ ʼمجھ سے جلدی سے بھی بہت جلدی ملوʼ۔