شام کی 12 سالہ ہینڈ زازا کو کم عمر ترین اولمپین ہونے کا اعزاز حاصل

July 25, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) شام کی کم سن ٹیبل ٹینس کھلاڑی 12 سالہ ہینڈ زازا نےٹوکیو اولمپکس گیمز کے کم عمر کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا،انہوں نے خواتین کے سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ میں حصہ لے کر 1968 کے بعد کسی بھی کھیل میں کم عمر ترین اولمپین ہونےکا اعزاز پایا، ان کو پہلے رائونڈ میں آ سٹریا کی کھلاڑی لیو جیا کے ہاتھوںناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔