سفارت خانہ پاکستان اوسلو کے زیراہتمام آئندہ ماہ سیمینار ہوگا

July 25, 2021

اوسلو(نمائندہ جنگ)ناروے میں سفارت خانہ پاکستان اوسلو کے زیراہتمام 5اگست 2019کو ہندوستانی آئین کے غیر قانونی خاتمےاور مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کےسلسلے میں سیمینار کا اہتمام کیا جا ئے گا۔ سیمینار7 اگست بروز ہفتہ ایک بجے سے تین بجے تک پاکستان ایمبیسی اوسلو میں ہوگا بھارت نےدوسال قبل 5 اگست کو تحریک آزادی کی صدا کو دبانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے اپنے آئین سے آرٹیکل 370 نکال دیااور ہندوستانی حکومت نے کشمیریوں کی آبادی کو انسانی حقوق کے بدترین مظالم کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں طویل بندش ، کرفیو نافذ کرنے ، مواصلاتی ناکہ بندی نافذ کرنے ، من مانی گرفتاریوں اور کشمیری نوجوانوں اور بچوں کے اغوا کے الزامات عائد کیےہیں ناروے میں پاکستانی اور کشمیری برادریوں کو ہندوستان کی طرف سے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرنے اورمقبوضہ کےعوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سیمینار میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔شرکت کی توثیق برائے مہربانی ای میل کے ذریعے infopakistanembassy.no پر ارسال کی جاسکتی ہے۔