اٹلی میں عید الاضحی کی نماز کے بڑے اجتماعات کا انعقاد

July 25, 2021

میلان ( شہباز بھٹی) اٹلی کے مختلف شہروں میں مقیم تارکین وطن نے عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی۔ مختلف مساجد میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کئے گئے، جس میں پاکستانی مسلمانوں کے علاوہ دیگر ممالک سے آئے مسلمانوں نے بھی نماز عید ادا کی۔ جامعہ مسجد فیضان مدینہ اٹلی کے خطیب علامہ سعید خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کی فضیلت پرروشنی ڈالی ۔اٹلی بھر سے 60سے زائد اسلامی سینٹر میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ مسلم ممالک سے آئے ہوئے سفیر اور اُن کے عملے نے روم کی مسجد میں نماز عید ادا کی ۔ آخر میں تمام اقوام عالم اور خاص طور پر وطن عزیز کی بقا اور سالمیت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔