امریکا فائزر اور بائیون ٹیک کے مزید 20 کروڑ ڈوز خریدے گا

July 25, 2021

نیویارک (اے ایف پی) امریکا کورونا وائرس ویکسینز فائزر اور بائیون ٹیک کے مزید 20 کروڑ ڈوز خریدے گا۔ کمپنیوں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ اضافی ویکسینز اکتوبر،2021 سے اپریل، 2022 تک فراہم کی جائیں گی۔ اس طرح مختلف کمپنیوں کی جانب سے امریکا کو ملنے والی ویکسینز کی مجموعی تعداد 50 کروڑ ہوجائے گی۔ امریکی حکومت کے پاس کوروناوائرس کے مختلف ویریئنٹس کے خلاف موثر جدید ویکسینز کے حصول کا اختیار بھی ہے۔ فائزر۔بائیون ٹیک الائنس کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس ویکسینز کے تیسرے ڈوز کے لیے وہ ریگولیٹری اجازت حاصل کریں گے۔ تاہم، امریکا کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ امریکی جو مکمل ویکسینیشن کرچکے ہیں انہیں فی الوقت اضافی ڈوز لینے کی ضرورت نہیں ہے۔