کونسلر قیصر عباس کی ایتھنز میں سفیر پاکستان سے ملاقات

July 25, 2021

لندن ( پ ر)کونسلر قیصر عباس گوندل نے ایتھنز میں پاکستانی سفیر محمد ندیم خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیف گوندل بھی موجود تھے، ملاقات میں یونان میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور مائیگریشن کے حوالے سے بات چیت ہوئی،اس موقع پر سفیر پاکستان محمد ندیم خان کا کہنا تھا کہ ہمیں یونان میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا ادراک ہے اور ہم ان کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ کونسلر قیصر عباس گوندل نے سفیر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یونان میں پاکستانی سفیر کی پاکستان کا امیج بہتر کرنے اور پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک میں ہمیں مقامی قوانین کا احترام اور اپنے ملک کا مثبت چہرہ پیش کرنا ہو گا ۔ کونسلر قیصر عباس گوندل ان دنوں یونان کے نجی دورے پر ہیں۔