حکمران ٹولے کا جمہوریت سے دور کا بھی واسطہ نہیں، چوہدری حبیب الرحمٰن

July 25, 2021

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) ممتاز بزنس مین چوہدری حبیب الرحمٰن کی جانب سے عید ملن پارٹی اور آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، چوہدری حبیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیانات نے واضح کردیا کہ وہ آزاد کشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں۔ چوہدری یاسین نے کہا کہ حکمران ٹولے کا تہذیب اور جمہوریت سے دور کا بھی واسطہ نہیں، مریم نواز کے خلاف زبان درازی عمران خان کی مرضی سے کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ ملک پر اس قماش کی ذہنیت مسلط ہے، اُنہیں ریاست مدینہ کا تھوڑا سا بھی پتہ ہوتا تو خاتون کے لئے یہ رویہ اختیار نہ کرتے۔چوہدری محمد صدیق نے مزید کہا کہ عمران خان کے بیانات سے واضح ہے کہ یہ آزادکشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں، بیانات سے عمران خان اور ان کی حکومت کی ذہنیت جھلک رہی ہے۔ چوہدری محمد افضل نے کہا کہ ملک پر جرائم پیشہ اور خواتین سے نفرت پر مبنی لوگ مسلط ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کے خلاف وزراء کی زبان درازی گھٹیاذہنیت کی عکاس ہے۔اس موقع پر امام سبطین علی نے چوہدری مسعود خالد کی کامیابی اور ملک پاکستان کی سالمیت اور تعمیروترقی کے لیے بھی دعا کی،تقریب میں محمد افضل،عبدالخالق،حاجی محمد یوسف،چوہدری محمد سرفراز،محمد فاروق،لیاقت علی،محمد اعظم،جاوید اقبال،تبسم حسین،چوہدری محمد یاسین،محمد رفیق،محمد تنویر،عمران،شاھد یاسین، قاضی تنویر،ماجد حسین،ارسلان مجید،محمد عظیم،واجد حسین،چوہدری بشارت حسین،شہزاد نواز،محمد صدیق،شاھد زمان،بشارت حسین،نیر اعظم، کلیم حسین،محمد مشتاق،کلیم ایاز،کونسلر شوکت علی،حسید،حسن سمیت کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی اور پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر،سابق وزیر، امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ڈیڈیل ایل اے ون چوہدری مسعود خالد کی حمایت کا علان کیا اور کہا کہ چوہدری مسعود خالد نے گزشتہ الیکشن میں عوام سے وعدے کیے تھے وہ ترقیاتی کام کرا کے پورے کیے تھے، اس وجہ سے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کے عوام چوہدری خالد مسعود کو دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر قانون ساز اسمبلی میں بھیجیں گے۔