یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

July 25, 2021

لاہور(نیوز رپورٹر)این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ،ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی 18 سال اور اس سے زائد عمر والوں کیلئے ہے، پاکستان آنے والے اورپاکستان سے بیرون ملک جانے والے افراد پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ جزوی ویکسی نیشن کرانے والوں، غیر ملکی شہریوں پربھی پابندی کااطلاق نہیں ہوگا، این سی او سی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پریشانی سے بچنے کیلئے 31 جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں، بیرون ملک سے ویکسی نیشن کرانےکا ثبوت رکھنے والوں پربھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ ری ایکشن کے باعث ویکسی نیشن سے روکےگئے افراد بھی پابندی سے مستثنی ہیں۔