پشاور‘ فراڈ کا مرکزی ملزم نیب کے حوالے

July 25, 2021

پشاور(نیوز رپورٹر)احتساب عدالت پشاور کے جج شاہد خان نے کامرہ اٹک پنجاب میں غیر قانونی اور جعلی ہاوسنگ سکیم کے نام پر درجنوں سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم کو تفتیش کے لیے دس دن کی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیاہے ، گزشتہ روز جب نیب کے تفتیشی افسر نے گرفتار ملزم فخر عالم سکنہ گڑھی کپورہ مردان کو عدالت کے میں پیش کیا تو اس دوران نیب کے پراسیکیوٹر سرتاج خان نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی ملزم فخر عالم نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر پنجاب کے ضلع اٹک میں کامرہ ماڈل ٹاون کے نا م ایک جعلی اور غیر قانونی ہاوسنگ سکیم کے نام پر لوگوں سے پیسے لیے جس کی وجہ سے درجنوں ا فراد کو دھوکہ دیا اور اُنہیں پیسوں سے محروم کردیا جس کے بعد متاثرہ افراد نے ملزمان کے خلاف نیب کو شکایت کی تو نیب نے مذکورہ ہاوسنگ سکیم کے خلاف انکوائری شروع کی اور ملزمان کو حراست میں لیا، انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے لہذا ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا جائے عدالت جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور نے ملزم کو تفتیش کے لیے دس کی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے تحویل میں دیدیا ۔