گاڑی کوٹکر مارکر نقصان کرنیوالے ملزموں نے تلافی کا تقاضا کرنیوالے مالک کو پیٹ ڈالا

July 25, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گاڑی کو ٹکر مارکر نقصان کرنے والے نامعلوم ملزموں نے نقصان پوراکرنے کاتقاضاکرنے والے مالک کوپیٹ ڈالا، تھانہ سول لائن کو زریاب گل خان نے بتایاکہ22 جولائی کودس بجے راتسامان لینے لال کڑتی بازا ر آیا میں نے پارکنگ میں گاڑی کھڑی کی کچھ دیر بعد ایک گاڑی سی بی 163 نے جس میں چارپانچ لڑکے سوارتھے تیز رفتاری کی وجہ سے میری گاڑی کوٹکر ماری اور وہاں سے بھاگ گئے ۔ میں نے لفٹ لے کر ان کا پیچھا کیا اور قاسم مارکیٹ اشارے پر انکی گاڑی رکی تو میں بھی وہاں پہنچ گیا میں نے انہیں کہاکہ میرا نقصان پورا کرو جس پر وہ چار پانچ لڑکے گاڑی سے باہر نکلے اور مجھے مارا پیٹا جس سے میں بے ہوش ہو کر گر پڑا اور وہ گاڑی لیکر بھاگ گئے۔