ٹمپرڈ موٹرسائیکل رکھنے پر مقدمہ

July 25, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹمپرڈموٹرسائیکل رکھنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ ویسٹریج کو اے ایس آئی اعجاز محمود نے بتایاکہ جابہ پلی سے واپس آیا ہوں ایک موٹرسائیکل نمبر جے ڈی274 پی آئی اے کالونی سے ایک شخص چلا کر آرہا تھا جس کو روک کر اس سے نا م معلوم کیا جس نے اپنانام وقاص مقصودبتلایااس کے موٹر سائیکل کے کاغذات پڑتال کرنے پر موٹرسائیکل نمبر جے ڈی274کا انجن نمبر 3141709چیسز نمبر H32538ماڈل 2006 برنگ سرخ ہے جبکہ موٹرسائیکل کا نمبر ٹمپرڈشدہ پایا گیانیز موٹرسائیکل متذکرہ بالا پر وقاص مقصود قابض ہے جبکہ موٹرسائیکل عدنان کے نا م پر رجسٹرڈ ہ ہے موٹرسائیکل کا چیسز نمبر مشکوک اور ٹمپرڈ شدہ پاکر موٹرسائیکل کو زیر دفعہ 550ض ف قبضہ پولیس میں لیکر بند کرایا گیا موٹرسائیکل اسلام آباد سے لیبارٹری کروائی گئی جسکی جسکے مطابق موٹرسائیکل کا چیسز نمبر H32538 مینول پنچ ہونا پایا گیا ہے جو مطابق رپورٹ موٹرسائیکل کے چیسسز نمبر ٹمپرڈپائے گئے ۔