نواز شریف سے افغان سلامتی مشیر کی ملاقات، محض ملاقات تھی، محمد زبیر

July 25, 2021


مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے افغان سلامتی مشیر کی ملاقات، محض ملاقات تھی، اسے توثیق یا تائید نہ سمجھا جائے۔

پرو گرام نیا پاکستان میں شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ میاںنواز شریف سے افغان سلامتی مشیر کی ملاقات کا پارٹی کو علم تھا۔

اس سوال پر کہ حمداللّٰہ محب کے پاکستان مخالف بیان پر نواز شریف نے مذمت کی؟ تو (ن) لیگی رہنما نے جواب دیا کہ پارٹی نے حمداللّٰہ محب کے بیانات کی مذمت کی تھی۔