سی ویو پر پھنسےجہاز کو نکالنے آج ٹیمیں پہنچ رہی ہیں، علی زیدی

July 25, 2021


وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سی ویو کراچی پر پھنسے ہوئے جہاز کو نکالنے کے لیے آج ٹیمیں پہنچ رہی ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ بحری جہاز سے تیل کے رساؤ سے بچنے کے انتظامات کرلیے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ جہاز کے کپتان نے مدد کے لیے کال نہیں دی تھی۔

یاد رہے کہ کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کے لیے نیشنل میری ٹائم ڈیزاسٹر کنٹیجنسی پلان فعال کردیا گیا ہے۔