کراچی میں کورونا مثبت کی شرح 23 فیصد تک جا پہنچی

July 25, 2021


کراچی میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں 3 ہزار91 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے، 725 افراد میں کورونا کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی، حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 89 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد میں 360 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، 32 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، سندھ کے دیگر اضلاع میں 24 گھنٹوں میں کورونا کی شرح 2 اعشاریہ 49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں 6 ہزار 478 ٹیسٹ میں سے 161 افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی، سندھ بھر میں مجموعی طورپرکوروناکے مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 10 ہزار 32 ٹیسٹ میں سے 919 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 21 افراد انتقال کرگئے۔