سابق حکومت نے ایک بھی مدر اینڈ چائلڈ اسپتال نہیں بنایا،عثمان بزدار

July 25, 2021

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہسابق حکومت نے 10 برس کے دوران ایک بھی مدر اینڈ چائلڈ اسپتال نہیں بنایا، ہماری حکومت نے معیاری ہیلتھ کیئر کے لئے یکساں پالیسی اپنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہاسٹیٹ آف دی آرٹ مد ر اینڈ چائلڈ اسپتالوں کے منصوبوں پر کام شروع کیا ہے۔ پنجاب کے دورافتادہ اضلاع میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، گنگارام اسپتال کے ساتھ600 اور ملتان میں 200 بیڈز کا مدراینڈ چائلڈ اسپتال بن رہا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ میانوالی،راجن پور، لیہ، اٹک، بہاولنگر میں مدراینڈ چائلڈ اسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، ڈیرہ غازی خان اور سیالکوٹ میں مدراینڈ چائلڈ اسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رحیم یار خان،سرگودھا، بہاولپور کے ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے، بہاولپور وکٹوریہ اسپتال تھیلسیمیا یونٹ اینڈ بون میروٹرانسپلانٹ سینٹرکی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اڑھائی سال میں 32 ہزار ڈاکٹراور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھرتی کیا، سابق حکمرانوں نے اپنے پہلے تین سال میں صرف 18ہزار بھرتیاں کیں۔