رابعہ بٹ کا ٹوٹے دلوں کیلئے بہترین مشورہ

July 25, 2021

پاکستانی اداکارہ رابعہ بٹ نے ٹوٹے ہوئے دلوں کو ایک مشورہ دیا ہے جس پر اُنہیں سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر اداکارہ رابعہ بٹ کی جانب سے ایک ٹاک شو میںشرکت کی گئی جس میںانہوں نے اپنی گہری باتوں سے نا صرف وہاں موجود دیگر فنکاروں کو متاثر کیا بلکہ اُن کے متاثر کُن جملے سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہے ہیں جس پر مداح اُن کی دانائی کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

شو کے دوران میزبان ندا یاسر کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ ٹوٹے ہوئے دلوں کے لیے آپ کا کیا مشورہ ہے۔؟


جس کا جواب دیتے ہوئے رابعہ بٹ نے کہا کہ ’اس درد کے بعد خدا کس چیز سے نوازنے والا ہے ٹوٹے ہوئے دلوں کو اس کا اندازہ ہی نہیں، خدا جب آپ سے کچھ لیتا ہے تو اُس کے بدلے میںلازماً آپ کو بہت کچھ دیتا ہے کبھی یا تو سبق کی صورت میں یا دنیاوی کسی شے کی صورت میں لیکن آپ کو اجر ملتا ضرور ہے ۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ جو خلوص اور جو دعاؤں میں تڑپ آتی ہے وہ دل کے توٹنے کے بعد ہی آتی ہے بلکہ اس بات کی تو دعا مانگنی چاہیے کہ مجھے تکلیف ہو کیوں کہ دل ٹوٹنے کے بعد ہی تو انسان سیدھے رستے پر چلتا ہے۔‘