پاک، ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ آج متوقع

July 25, 2021

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول میں تبدیل کا فیصلہ آج متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تبدیلی آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز پیر کو ختم ہونےکے باعث ہوگی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ منگل کو شیڈول ہے۔

سیریز کو ایک روز کی تاخیر سے شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا گیا ہے، تاخیر سے سیریز شروع ہونے سے ایک ٹی ٹوئنٹی کم ہونے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز کا اسٹیک ہولڈرز سے صلاح مشورہ جاری ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 جولائی سے شیڈول ہے۔