پنڈ داد خان اور کھیوڑہ سے پی ٹی آئی کامیاب ہوگئی، فواد چوہدری

July 25, 2021


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پنڈ داد خان اور کھیوڑہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کی کامیابی کا دعویٰ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحصیل پنڈداد خان اور کھیوڑہ سے پی ٹی آئی کامیاب ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پولنگ کی شرح سے لگتا ہے عوام نے بھرپور دلچسپی لی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر میں عمران خان کی حکومت عوام کے لیے باعث تقویت ہوگی۔