آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے، فواد چوہدری

July 25, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج کا انتخاب عمران کے نئے کشمیر کے نام ہے، یہاں کے الیکشن مقبوضہ کشمیر والوں کے خوابوں کو جلا بخشتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن پورے کشمیر کے لوگ آزادی سے ووٹ دیں گے اور عوام اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے۔