کمپنیوں کے حقیقی مالک ظاہر نہ کرنے پر بھاری جرمانے کیے جائیں گے، دبئی حکومت

July 25, 2021

حکومت دبئی کے ادارے دبئی اکنامی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمپنیوں کو حقیقی مالک کو ظاہر کرنے کے حوالے سے 30 جون تک کا وقت دیا گیا اور ایسا کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

دبئی حکومت کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ حقیقی مالک ظاہر نہ کرنے پر کمپنی پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں کمرشل کمپلائن اینڈ کنزیومر پروٹیکشن یونٹ کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں نے رقم کی منتقلی پر قوانین سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کمپنیوں کے حقیقی مالکان کا نام آشکار نہیں کیا جائے گا۔ کمپنی کے حقیقی مالکان اپنا نام درج کرائیں اور جرمانہ سے بچیں۔

حکومت دبئی نے کہا کہ رجسٹریشن کیلئے دبئی اکنامی کے دفاتر سے رجوع کریں۔