بھونیشور کمار کی عمدہ بولنگ، بھارت پہلے ٹی ٹوئنٹی میں فتح یاب

July 26, 2021

کولمبو (جنگ نیوز) بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 38 رنز سے زیر کرلیا۔ میچ کے ہیرو بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار تھے۔ انہوں نے چار وکٹ لیے۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر 164رنز بنائے۔ کپتان شیکھر دھون 46، سریا کمار 50 ،سنجو سیمسن 27 اور ایشان کشن 20 رنز کے ساتھ نمایاں تھے۔ دشمانتھا چمیرا اور ونندو ہرسنگھا نے دو، دو جبکہ چمیکا کرونا رتنے نے ایک وکٹ لی۔ ہوم سائیڈ جواب میں ہدف کا تعاقب نہ کرسکی۔ اس کے وکٹ وقفے وقفے سے گرتے رہے۔ چریتھ اسالنکا نے 44 رنز کے ساتھ مزاحمت کی۔ اویشکا فرنینڈو 24 اور داسن شناکا نے 16 رنز اسکور کیے۔ آئی لینڈرز 19 ویں اوور میں 126رنز پر ہمت ہار گئے۔ بھونیشور کمار نے 22 رنز کے عوض چاروکٹیں لیں۔