پاکستانی ٹیسٹ کرکٹرز آج ویسٹ انڈیز روانہ

July 26, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے گیارہ کھلاڑی پیر کو لاہور سےبراستہ لندن، بارباڈوس روانہ ہورہے ہیں۔ ٹیم کے اراکین کی گزشتہ روز کی جانے والی کوویڈ ٹیسٹنگ کے نتائج بھی منفی آئے ہیں ۔کھلاڑیوں میں عابد علی ،اظہر علی ،فواد عالم ،عمران بٹ ، محمد عباس، نسیم شاہ ،نعمان علی ،ساجد خان ، شاہنواز دھانی ، یاسر شاہ اور زاہد محمود شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائینگے ۔