عہدے میں توسیع ملی تو سوچونگا، وسیم خان

July 26, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیووسیم خان نےکہا ہے کہ اگر مجھے تین سال کی توسیع ملے گی تو پہلے سوچوں گا۔میرے اہل خانہ انگلینڈ واپس چلے گئے ہیں،کوئی وجہ نہیں ہے کہ غیر ملکی ٹیمیں پاکستان نہ آئیں۔ اگلا سال پاکستان کرکٹ کے لئے اہم ہے۔وہ انگلینڈ سے واپسی کےبعد پیر سے لاہور میں اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ ذرائع کے مطابق وسیم خان نے انگلینڈ میں انگلش بورڈ حکام سے ملاقات کی۔غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے خیال میں اس سال انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گے اور اگلے سال آسٹریلیا کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔