اولمپکس میں صرف 10 ایتھلیٹس بھیجنا شرمناک ہے، عمران نذیر

July 26, 2021

کراچی (جنگ نیوز) سابق پاکستانی کرکٹر عمران نذیر نے ٹوکیو اولمپکس میں صرف 10 ایتھلیٹس بھیجنے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان 22 کروڑ آبادی کا ملک ہے، اور صرف 10 ایتھلیٹس اولمپکس بھیجنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں کھیلوں کے حکام کو شرم آنی چاہیے۔