میڈلز موبائل اور الیکٹرانک اشیاء سے بنائے گئے

July 26, 2021

ٹوکیو( جنگ نیوز)اولمپکس میں تقسیم کئے جانے والے میڈلز جاپانی شہریوں کی جانب سے عطیہ کیے گئے 79 ہزار ٹن موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک اشیا کی مدد سے بنائے گئے۔میڈلز تیار کرنے والوں کو ان برقی آلات سے مطلوبہ مقدار میں سونا، چاندی اور کانسی جمع کرنے میں دو سال کا عرصہ لگا۔اولمپکس اور پیر المپکس میں جیتنے پر کھلاڑیوں کیلئے کم وبیش 5000 میڈلز تقسیم کئے جائیں گے ۔