ضلع گوادر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ

July 26, 2021

گوادر(نامہ نگار)ضلع گوادر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذگوادر ضلع انتظامیہ نے پورے ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا.تمام دکانیں، ہوٹل اور ریستوران اگلے پندرہ دن کے لئے مکمل بند ہوں گے سوائے کچھ ضروری دکانوں کے جن کو استثنیٰ حاصل ہےجو دکان مستثنیٰ ہیں ان میں صرف ان لوگوں کو اجازت ہوگی جس نے ویکسین لگایا ہو یا ماسک پہنا ہوصرف ان ماہیگیروں کو شکار کی اجازت ہوگی جنھوں نے ویکسین لگائی ہوئی ہے.جبکہ تمام مچھلی مارکیٹ بھی اگلے پندرہ دن کے لئے بند ہوں گی .سیاح اگلے پندرہ دن تک ضلع گوادر میں داخل نہیں ہوسکتےتمام پارکس، کھیلوں کے میدان اور اجتماع پر بھی ہر قسم کی پابندی ہوگی۔