خوشاب، محبت میں ناکامی، لڑکے نے محبوبہ کو قتل کر کے خودکشی کرلی

July 26, 2021

خوشاب(نمائندہ جنگ) کٹھیالہ شیخاں میں محبت میں ناکامی پرلڑکے نے محبوبہ کو قتل کر کے خودکشی کرلی جبکہ خوشاب میں 55سالہ خاتون نذیراں بی بی نےگھریلوجھگڑے پر گلہ کاٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ وڑیایت میں 18سالہ نوجوان عابد علی اپنی برادری کی17 سالہ ثناء سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کاخواہاں تھالیکن ثنا اس کی باتوں کو ہمیشہ نظر انداز کر دیتی تھی ۔محبت میں ناکامی پر عابد علی نے ثناء کوگولی مار کر قتل کر دیا ،بعدازاں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشیں قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔خوشاب کے نواحی گاوں ذاکر آبادمیں 55سالہ خاتون نذیراں بی بی نے گھریلو جھگڑے پرگلہ کاٹ کرخودکشی کرلی۔ انتہائی تشویشناک حالت میں ریسکیو 1122 نے جوہر آباد ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ خودکشی یاقتل کرنےکی کوشش ہے میڈیکل رپورٹ کے بعد معلوم ہوگا۔