3ارب کے منصوبے بوٹا نیکل گارڈن بنی گا لا کا افتتاح تعطل کا شکار

July 26, 2021

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) ٹین بلین ٹری سونامی کے تحت 3ارب کے منصوبے بوٹا نیکل گارڈن بنی گا لا کا افتتاح تعطل کا شکارہے ،چار میں سے دو سال گزر چکے ہیں، منصوبے پر تاحال ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہو سکا ہے ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 17 جولائی کو بوٹا نیکل گارڈن بنی گا لامیں ٹین بلین ٹری کے تحت مون سون پلانٹیشن کا پودا لگا کرافتتاح کرنا تھا جو ازبکستان کے دورے پر ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا ،اس دوران وزیراعظم نے بوٹا نیکل گارڈن بنی گا لا کے تعمیراتی کام کا بھی اعلان کرنا تھا جو نہ ہو سکا،واضح رہے بو ٹا نیکل گارڈن بنی گا لا کے تعمیراتی کام کیلئے ٹین بلین ٹری سو نا می میں تین ارب مختص کئے گئے ہیں جس میں سے تا حال ایک روپیہ بھی خرچ نہ ہو سکا ہے ، اس پراجیکٹ کے چار سالہ دورانیہ میں سے دو سال پہلےہی گزر چکے ہیں باقی دو سال رہ گئے ہیں مگر ابھی تک گارڈن کا کام تعطل کا شکار ہے، زوالوجیکل سروے آف پاکستان کےحکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بروقت کام شروع ہونے کی صورت میں ہی مقررہ وقت میں مکمل ہو سکتا ہے۔