یونان کا پہلا زیر آب میوزیم سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

July 26, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) یونان کا پہلا زیر آب میوزیم سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ بحیرہ ایجینکے صاف و شفاف فیروزی پانیوں میں سے نمودار ہوتے ہوئے ہینز جورگن فرشر اپنا چوتھا غوطہ لگاکر واپس آئے جہاں 2 ہزار پانچ سو سال پرانے شراب کے برتنوں کے ڈھیر ایک قدیم جہاز کی تباہی کا مقام اور یونان کے پہلے زیر آب میوزیم کو نشان زد کرتے ہیں۔ خود کو ٹریٹن ڈائیو کشتی کے عرشے پر کھینچنے کے بعد 48 سالہ ماہر نفسیات کا کہنا تھا کہ یہ غوطے اور آثار قدیمہ کے غوطےکا ایک مجموعہ ہے؛ یہ تاریخ میں غوطہ زن ہے؛ یہ اسے خصوصی اور انوکھا بنا دیتا ہے۔ جیسا کہ یونان نے سیاحت کی اپنی اہم صنعت کا آغاز کیا ، یہ مقام آمدنی کے ایک نئے اور زیادہ پائیدار ذرائع کی مثال پیش کرتا ہے۔