کورونا بحران، امریکا، برطانیہ میں ہوم اسکولنگ کا رجحان بڑھ گیا

July 26, 2021

کراچی(نیوزڈیسک)امریکا اور برطانیہ میں کورونا کا بحران بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہوم اسکولنگ کا رجحان بھی بڑھ گیا،امریکی میڈیا کے مطابق اگرچہ 2020میں کورونا وبا کا اثر بڑھتے ہی والدین کو بچوں کی پڑھائی کیلئے فکر لاحق ہوئی تاہم اب امریکا میں ہوم اسکولنگ کا رجحان بڑھ گیا ہے اور اسکول بھی ذاتی حیثیت میں کلاسیں لے رہے ہیں،دوسری جانب برطانیہ میں بھی ہوم ایجوکیشن کی شرح بڑھ گئی ہے اور برطانوی میڈیا کے مطابق ہوم ایجوکیشن کیلئے رجسٹریشن کرانے والے بچوں کی تعداد 75 فیصد بڑھ گئی ہے۔