نور مقدم کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم ظاہر ذاکر کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی تفتیش شروع

July 26, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد پولیس نے نور مقدم کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم ظاہر ذاکر کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی تفتیش شروع کر دی ہے،وڈیو میں شادی کی ایکتقریب میں ملزم باری باری لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے، پولیس اس ویڈیو کے ذریعے ملزم کے دوستوں کے اس گروپ سے سے رابطے کی کوشش کرے گی،جس سے ملزم کے 27 سالہ نور مقدم کا سفاکانہ انداز میں سر تن سے جدا کرنے کا پس منظر سامنے آ سکے گا،وائرل ویڈیو میں مبینہ ملزم قریبی عزیز و ں میں جوش و جذبے سے ڈانس کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔