ایران نے مزید 113پاکستانی تارکین وطن لیویز حکام کے حوالے کر دیئے

July 26, 2021

چاغی (اے پی پی)ایرانی حکام نے مزید 113پاکستانی تارکین وطن کو تفتان سرحد پر لیویزحکام کے حوالے کردیا۔لیویز حکام کے مطابق یہ افراد مستند دستاویزات کے بغیر ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں ایرانی حکام نے ملک کے مختلف علاقوں سے گرفتاری کے بعد اتوار کو ڈی پورٹ کردیا\۔