آصف علی زرداری کی 66 ویں سالگرہ آج منائی جائیگی

July 26, 2021

کراچی (نیوزایجنسیاں)سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی66ویں سالگرہ آج پیر کو منائی جائیگی اس سلسلے میں ملک بھر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں جیالوں کے زیراہتمام کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد ہونگی اور کیک کاٹے جائیں گے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اس وقت بیمار ہیں۔آصف علی زرداری26جولائی 1955 کو پیدا ہوئے، وہ9 ستمبر 2008ء سے لے کر 8 ستمبر 2013ء تک پاکستان کے صدر رہے۔