یکم محرم سے بیرون سعودی عرب کے معتمرین کیلئے عمرہ سیزن کھولنے کا فیصلہ

July 26, 2021

جدہ(شاہدنعیم) قومی کمیٹی برائے حج وعمرہ کے رکن ھانی علی العمیری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو خصوصی طور پر بتایا ہے ’’کہ سعودی حکومت نے یکم محرم 1443ھ سے بیرون سعودی عرب کے معتمرین کے لئے عمرہ سیزن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ اس مقصد کے لیے بیرون ملک سے متعمرین کے استقبال اور مسجد حرام میں نمازوں کی ادائی کا شیڈول ترتیب دینے کے لیے 500 عمرہ کمپنیاں معتمرین کو خوش آمدید کہنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔عمرہ سیزن سے استفادہ کرنے کے لیے صحت اور سلامتی سے متعلق قواعد وضوابط کی پیروی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ بیرون ملک سے عمرہ کی غرض سے مملکت آنے والے اللہ کے مہمان سکون اور حفاظت سے عبادت کر سکیں۔ ھانی علی العمیری نے بتایا کہ عمرہ کی 6000 غیرملکی کمپنیاں ہیں۔