اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

July 26, 2021

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز )فلسطین میں اسرائیل کی غیرقانونی آباد کاری کے خلاف مقبوضہ مغربی کنارے میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ فلسطینی گاؤں بیتا میں تشدد کے ایک روز بعد وزارت صحت نے بتایا کہ 17 سالہ محمد منیر التمیمی گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے جو ہسپتال میں انتقال کرگئے۔فلسطینی ہلال احمر کا کہنا تھا کہ جھڑپوں کے دوران 320 فلسطینی زخمی ہوئے تھے جن میں سے 21 گولیوں، 38 ربر کی گولیاں لگنے اور متعدد آنسو گیس سے زخمی ہوئے۔