پنڈی بھٹیاں موٹروے، الائے رم کے ٹکڑوں سے 50 سے زائد گاڑیوں کے ٹائر برسٹ، متعدد آپس میں ٹکرا گئیں

July 26, 2021

لاہور (نمائندہ جنگ) پنڈی بھٹیاں موٹروے کے قریب 50سے زائد گاڑیوں کو حادثہ پیش آگیا۔اتوار اور پیر کی درمیانی شب کسی گاڑی کے ٹوٹے ہوئے الائے رم کے جگہ جگہ پڑے ٹکڑے ٹکرانے سے 50 سے زائد گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہوئے۔ بعض گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بعض گاڑیا ں ایک دوسرے سے بھی ٹکرا گئیں ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جائے حادثہ پر موٹروے پولیس کو بلا لیا گیا جو رات گئے تک امدادی کاموں میں مصروف رہی۔مسافروں اور گاڑیوں کے ڈرائیور ٹریفک روک کر لوہے کے ٹکڑے اکٹھے کرکے سڑک کلیئر کرتے رہے۔